تعلیم کو امن عالم کا ایک اہم ذریعہ سمجھنے والی تنظیم امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن [ایفمی]رواں سال کے اختتام پر 31 دسمبر اور یکم جنوری 2017 کوایسے ہندستانی مسلم طلبا و طالبات کو اعزازات سے سرفراز کرے گی جنہوں نے دسویں اور بارہویں کے امتحانات 2016 میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں۔
مادروطن میں رہنے والے مسلمانوں کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی طرف دنیا بھر میں موجود ہندستانی
نسل کے مسلمانوں کو راغب کرنے کا بیڑہ اٹھانے والی اس تنظیم کے ٹرسٹی ڈاکٹر اے ایس ناکیداراور ایس ایم علی قریشی نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ مژدہ سنانتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد تعلیم کو تمام مسائل کے حل کا بہتر اور انتہائی قابل عمل ذریعہ بنانا ہے۔
ایفمی کے ذمہ داراں نے بتا یا کہ اس موقع پر منعقدہ کنونشن مین طلبا کو طلائی، نقرئی اور کانسے کے تمغوں کے علاوہ اسکالر شپ کی رقم بھی دی جائے گی۔